حیدرآباد۔31اگسٹ(اعتماد نیوز) کانگریس پارٹی کے اپوزیشن لیڈر جانا ریڈی نے
آج کانگریس کو چھوڑ کر ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کو نا
اہل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے آج گاندھی بھون میں میڈیا سے بات
کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس حکومت نے عوامی مفادات کو
نظر انداز
کرتے ہوئے دوسری جماعتوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام صحیح
وقت پر ٹی آر ایس کو سبق سکھائینگے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ پارٹی کو
چھوڑنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف ہر حال میں کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے
کہا کہ اندرون دو یا تین دن میں نا اہلی کی درخواست پیش کی جائیگی۔